میرا کراچینمایاں

سرکلر ریلوے پپری سے سٹی ریلوے اسٹیشن تک چلائی جائے گی

وزیرِریلوے شیخ رشید کہتے ہیں کہ کل سے کراچی سرکلر ریلوے چلے گی، سرکلر ریلوے پپری سے سٹی ریلوے اسٹیشن تک چلائی جائے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کے دور میں کے سی آر کے ذریعے اورنج لائن سے بہتر سہولت دیں گے، جدید اربن ٹرانسپورٹ چلائیں گے، 8 ماہ میں 43 کلومیٹر کا ٹریک بنایا ہے، ریلوے نے اپنے طور پر سارے کام کیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے شبر زیدی پر بھونڈا الزم لگایا، الزام لگانے سے پہلے تحقیقات کر لیا کریں، شبر زیدی نے الزامات کی تردید کر دی ہے اور کہا ہےکہ ان سے متعلق بیان جھوٹ پر مبنی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ زندگی میں گلگت بلتستان سے زیادہ شفاف الیکشن نہیں دیکھا، گلگت بلتستان میں جمہوریت کی فتح ہوئی، گلگت بلتستان کے لوگوں نے پاکستان کے حق میں ووٹ ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ایک جلسے سے دوسرے جلسے میں لوگ گئے، پولنگ اسٹیشن میں جتنے ووٹ ڈالے گئے اتنے ہی نکلے، امیدوار ایک ایک، دو دو ووٹوں سے جیتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں نون لیگ اور پیپلز پارٹی کا اتحاد نہ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں جماعتوں کا بیانیہ الگ ہے، نون لیگ اور پیپلز پارٹی میں سمجھ بوجھ ہوتی تو الیکشن سے پہلے اتحاد کر لیتے، آزاد کشمیر کے انتخابات میں دونوں جماعتیں اتحاد کر لیں

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close