میرا کراچینمایاں

شہرِ قائد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

کراچی میں مطلع ابر آلود ہے جبکہ خوش گوار ہوا چلنے کی وجہ سے موسم دل کش ہو گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد کا مطلع ابر آلود ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کبھی دھوپ کبھی چھاؤں ہو گی یعنی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 25اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے 36ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں مغرب اور جنوب مغرب کی جانب سے 14 سے 21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیںچل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close