قومینمایاں

ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا سے مزید 80 افراد جاں بحق ہوگئے

منگل کواین سی او سی نےبتایا ہےکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید82 افراد کرونا وائرس کےباعث انتقال کر گئے۔82 میں سے41 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔گذشتہ 24گھنٹوں میں 1 ہزار 704 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوئے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 594 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔

این سی اوسی کےمطابق ملک بھرمیں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار 672 ہوگئی،کرونا سےمجموعی اموات کی تعداد 9 ہزار 474 ہو گئی،ملک میں ایکٹوکیسزکی تعداد 40 ہزار261 ہوگئی ہے۔صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار937 ہے۔
این سی اوسی نےمزید بتایا کہ سندھ میں مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 5 ہزار 484 ہوگئی،پنجاب میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار 526 ہو گئی،خیبرپختونخوا میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 55 ہزار 450 ہے،اسلام آباد میں 36 ہزار 416 اوربلوچستان میں 17 ہزار 950،گلگت بلتستان 4 ہزار 831 ہے،آزاد کشمیرمیں کیسز کی تعداد 8 ہزار 15 ہے۔
این سی او سی نے یہ بھی بتایا کہ ملک میں 2 ہزار 917 مریض مختلف اسپتالوں جبکہ 322 مریض وینٹلیٹرز پر موجود ہیں۔ملتان میں 52 فیصد مریض وینٹیلیٹرز پر موجود ہیں۔اسلام آباد میں 39 فیصد وینٹیلیٹرز کرونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔پشاور میں 27 فیصد وینٹیلیٹرز پر کرونا مریض موجود ہیں۔لاہورمیں31 فیصد وینٹیلیٹرز کورونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔راولپنڈی میں 41 فیصدآکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔ملتان میں 39 فیصد آکسیجن بیڈز کرونا مریضوں کےزیراستعمال ہیں۔پشاورمیں 57 یصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔ایبٹ آبادمیں37 فیصد آکسیجن بیڈز کرونا مریضوں کے زیرِاستعمال ہیں

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close