
اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار 714 افراد میں کورونا وبا کی تشخیص ہوئی جب کہ 38 افراد جان کی بازی ہار گئے
این سی اوسی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید مزید ایک ہزار 714 افراد میں کورونا وبا کی تشخیص ہوئی جب کہ 38 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹوں میں 38 ہزار 200 ٹیسٹ کیے گئے، اورگزشتہ ایک دن میں ایک ہزار 441 افراد کورونا وبا سے صحتیاب ہوئے۔ ملک میں کورونا سے مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 88 ہزار 728 جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار 166 ہوگئی ہے