قومینمایاں

ملک بھر میں کرونا وائرس سے 73 افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا کی دوسری لہر شدت کے ساتھ جاری ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں عالمی وبا کے باعث 73 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے دو ہزار چار سو انسٹھ کیسز ریکارڈ کئے گئے جبکہ 73 افراد اس وبا کے باعث انتقال کرگئے، چوبیس گھنٹوں میں کرونا سے سب سے زیادہ57اموات پنجاب میں ہوئیں جس کے بعد وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہزار نو سو پانچ تک جاپہنچی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک میں کروناکےایکٹیو کیسز کی تعداد48ہزار8 ہے جبکہ ملک میں کرونا سےصحت یاب افرادکی تعداد3لاکھ86ہزار33ہوگئی ہے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close