میرا کراچینمایاں

اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ 8 اگست کو کیا جائے گا،وزیر تعلیم سندھ

وزیر تعلیم سندھ سیعد غنی کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں کرونا وائرس کی صورت حال تسلی بخش نہیں۔ اسکولوں کو کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ 8 اگست کو کیا جائے گا۔

چاروں وزرائے تعلیم کا اہم اجلاس آج بروز بدھ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر اور بڑھتے کیسز سے متعلق غور کیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں کرونا وائرس کی صورت حال بہتر ہونے پر بقیہ امتحانات لیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال کراچی سمیت صوبے بھر میں عالمی وبا کرونا وائرس کی صورت حال تسلی بخش نہیں ہے۔ 8 اگست کے بعد صورت حال کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا۔

وزیر تعلیم سندھ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت سندھ اور بالخصوص کراچی اور حیدرآباد میں مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے ہم تعلیمی ادارے اس وقت کھولنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ 8 اگست کے روز کرونا ٹاسک فورس

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close