قومینمایاں

کوشش ہے کہ ضروری ادویات ملک میں آسانی سے دستیاب ہوں

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی یہ بھی کوشش ہے کہ ادویات مناسب قیمت پرعوام کو میسر آئیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں ضروری ادویات کی دستیابی سے متعلق اجلاس ہوا، اس دوران معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان، سیکریٹری برائے نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشنز، سی ای او ڈریپ عاصم رؤف اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ جان بچانے اور تمام دیگر ضروری ادویات ملک میں آسانی سے دستیاب ہوں، ڈریپ کا بطور ریگولیٹر کلیدی کردار ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو مکمل طور پر متحرک و فعال بنانے کے لئے کوششوں کو تیز کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتظامی سطح پر ادارے کی افرادی قوت کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے، پالیسی سازی اور پالیسی پر عمل درآمد دو مختلف شعبے ہیں جن کو یکجا کرنے سے مسائل جنم لیتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پالیسی سازی اور پالیسیوں پر عمل درآمد کے شعبوں کو علیحدہ کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں، وزیر اعظم کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ عدالت کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام ضروری اقدامات ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اور اس شعبے سے منسلک افراد کو مزید کسی دقت کا سامنا نہ ہو۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close