ادھر اُدھر کینمایاں

وفاقی حکومت کو بجلی مہنگی کرنے کا اختیار مل گیا

وفاقی حکومت کو بجلی مہنگی کرنے کا اختیار مل گیا

صدر مملکت عارف علوی نے نیپرا ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کردیے۔ اب بجلی صارفین 700 ارب روپے سے زائد مالیت کے اضافی بوجھ کے لیے تیار ہوجائیں کیوں کہ نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے آرڈیننس کا اطلاق کردیا گیا۔ اب وفاقی حکومت کو اضافی سرچارج کے ذریعے بجلی مزید مہنگی کرنے کا اختیار مل گیا ہے۔

ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے حکومت کو ایک روپے 40 پیسے فی یونٹ تک سرچارج لگانے کا اختیار ملا ہے، حکومت کے پاس آئندہ دو سال میں بجلی ساڑھے پانچ روپے تک علیحدہ سے مہنگی کرنے کا اختیار حاصل ہوگیا، حکومت اب بجلی کی قیمت کا 10 فیصد تک سرچارج عائد کرسکے گی۔

آرڈیننس کے مطابق ڈسکوز کی ریونیو ضروریات کے 10 فیصد تک سرچارج عائد ہوسکے گا جس کے تحت عوام پر سرچارج کی مد میں 150 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

واضح رہے کہ بجلی سسٹم کو سالانہ 1400 ارب روپے کا ریونیو درکار ہے، حکومت نے سرکلر ڈیٹ کے حل کے لیے سرچارج لگانا ضروری قرار دیا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close