ادھر اُدھر کینمایاں

وفاقی حکومت صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،گورنر سندھ

کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکرٹری محمد رضوان بھٹی نے گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ہیلتھ کارڈ، گرانٹ سمیت دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی اس موقع پرگورنر سندھ نے کراچی پریس کلب کے عہدیداروں کو بتایا کہ وفاقی حکومت صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اس حوالے سے سے ایک پالیسی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ تمام صحافی اس سہولت سے استفادہ حاصل کر سکیں
کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے گورنر سندھ سے درخواست کی کہ آرٹس کونسل اور دیگر اداروں کی طرح کراچی پریس کلب کو بھی گرانٹ دی جائے،

گورنر سندھ نے اس حوالے سے فوری احکامات جاری کرتے ہوئے آئندہ بجٹ میں ایک کروڑ روپے کی گرانٹ پریس کلب کے لئے مختص کرنے کے احکامات جاری کیے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close