وفاقی وزیر نے مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑیوں کے ریٹ میں اضافے پر تشویش کا اظہار Spread the love وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار سید مرتضی محمود نے مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑیوں کے ریٹ میں اضافے کا نوٹس لے لیا اور انجینرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزارت صنعت و پیداوار کے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر نے مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑیوں کے ریٹ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے قیمتوں میں حالیہ اضافے کا نوٹس لے لیا ہے اور انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہوا، صارفین کو گاڑیوں کی ڈلیوری بروقت کیوں نہیں کی جارہی، بروقت گاڑیاں ڈلیور نہ کرنے والوں کے خلاف اقدامات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ وفاقی وزیر نے بجٹ 2022-23 کیلئے گاڑیوں پر ٹیکس میں کمی کی تجویز بھی مانگ لی اور ساتھ گاڑیوں پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی کی تفصیلات طلب کر لیں۔ رپورٹ میں قیمتوں میں حالیہ اضافے میں ڈالر، خام مال کی قیمت اور فریٹ چارجز کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ RELATED اتحاد اور یکجہتی سے ہم دہشتگردی کا مقابلہ کرسکتے ہیں سول ایوی ایشن اتھارٹی کا پی آئی اے کے دفاتر کی سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 14 گھنٹے تک پہنچ گیا کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ