میرا کراچینمایاں

کراچی میں پی ایس ایل میچزکے بارے میں حتمی فیصلہ آج شام کو ہوگا

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظرکراچی میں پی ایس ایل میچزکے بارے میں حتمی فیصلہ آج شام 4 بجے ہوگا۔ جس میں پی ایس ایل میچزپرمشاورت ہوگی۔ پی سی بی ترجمان نے واضح کیا ہے کہ پی ایس ایل فائیوکے میچز کراچی سے شفٹ کرنے کی ابھی کوئی تجویزنہیں ملی۔ سندھ حکومت سے رابطے میں ہیں، سندھ کی ہیلتھ ایڈوائزری پر مکمل عمل درآمد کریں گے۔

دوسری جانب کراچی میں شیڈول میچز کے لیے کراچی کنگز کی ٹیم شہر قائد میں ڈیرے ڈال چکی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کی آج اسلام آباد سے کراچی کی فلائٹ ہے جبکہ پشاورزلمی اورلاہور قلندرز کی ٹیمیں کی بدھ کی صبح لاہور سے کراچی کے لیے روانگی طے ہے۔ 12 مارچ کولاہور، قلندرزاورکراچی کنگزکا میچ نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

کراچی میں مجموعی طورپرپانچ پی ایس ایل میچز طے ہیں۔ ابھی تک ٹیموں کی کراچی روانگی پلان کے مطابق ہے۔ اگر نئی ایڈوائزری اتی ہے تو پھر اس پر عمل ہوگا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close