میرا کراچینمایاں

حکومت سندھ کا کورونا وائرس ایس او پی کی خلاف ورزی پر پہلا بڑا ایکشن

سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے کورونا وائرس ایس او پی کی خلاف ورزی پر پہلا بڑا ایکشن لیتے ہوئے کراچی میں تین صنعتی یونٹس کو سربمہر کردیا گیا۔

مرتضی وہاب نے بتایا کہ کورونا ایس او پی پر عمل نہ کرنے والی دو ادویہ ساز کمپنیوں کو سربمہر کردیا گیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے محکمہ داخلہ کی ایس او پی پر عملدرآمد کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی کی سربراہی میں کارروائی کی گئی جس سے معلوم ہوا کہ دو ادویہ ساز اور چائے بنانے والی کمپنی نے ملازمین کیلئے ٹرانسپورٹ کا غلط استعمال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایس او پی کے تحت صنعتی ورکرز کی گاڑیوں میں سماجی فاصلہ لازمی ہے، ملازمین کی بڑی تعداد کو بس میں سوار کیا گیا تھا۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بس میں خواتین ملازمین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

انہوں نے اپیل کی کہ حکومت سندھ اور طبی ماہرین کی ہدایات پر خدارا عمل کیا جائے اور لاک ڈاؤن میں دی گئی سہولت کے غلط استعمال سے گریز کیا جائے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close