قومینمایاں

پی ایس ایل 6 کا آغاز، پہلا میچ آج کھیلا جائیگا

پاکستان سپرلیگ سیزن 6 میں حصہ لینےوالےایک کھلاڑی کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔کھلاڑی کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہےکہ آئیسولیشن میں موجود ایک فرنچائز کے کھلاڑی میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کروانے کےبعد وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ کرونا کا شکار کھلاڑی 10 روز کے لیے قرنطینہ میں رہے گا۔ دوبارہ ٹیم میں شمولیت کے لیے اس کے دو کرونا ٹیسٹ منفی آنا ضروری ہوگا اور یہ کرونا سے بچاؤ کے پروٹوکولز کے مطابق ہے۔

پاکستان سپرلیگ کے سیزن 6 میں کسی کھلاڑی میں یہ کرونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کا آغاز آج بروز ہفتہ 20 فروری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہورہا ہے۔ پہلا میچ دفاعی چیمپین کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close