قومینمایاں

ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کا با قاعدہ آغاز ہوگیا ہے

ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کا با قاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تمام صوبوں میں انتظامات مکمل کر لئے گئے، پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی،ہر شہری کو ویکسین مفت لگائی جائے گی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسینیشن تمام صوبوں اور وفاق میں بیک وقت 11 بجے شروع ہوگی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) نے پاکستان کی کورونا سے بچاوَ ویکسین کی حکمت عملی جاری کردی ہے۔

کراچی میں ویکسین کی 83 ہزار سے زائد خوراکیں نجی ائیر لائن کے ذریعے پہنچائی گئیں، جنہیں پولیس اور رینجرز کی سیکورٹی میں کولڈ سٹوریج منتقل کیا گیا۔
وزیر صحت عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں ویکسی نیشن کا عمل آج شروع ہوگا، نیو کراچی چلڈرن ہسپتال میں ویکسی نیشن کیلئے موک ایکسرسائز کی گئی۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close