ادھر اُدھر کینمایاں

حکومت نے کین سائنو کی ریٹیل قیمت کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا

وفاقی حکومت نے چینی کرونا ویکسین کین سائنو کی ریٹیل قیمت مقرر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے چینی کرونا ویکسین کین سائنو کی ریٹیل قیمت مقررکرنے کی منظوری کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے کین سائنو ویکسین کی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق ویکسین کی ایک خوراک کی زیادہ سے زیادہ قیمت 4 ہزار 56 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ 3 خوراکوں کی زیادہ سے زیادہ قیمت 12 ہزار 168 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نئی قیمت کے تحت کین سائنو ویکسین کی ایک خوراک میں 169 روپے کمی آئی ہے،پہلے سنگل ڈوز کین سائنو ویکسین کی قیمت 4 ہزار 225 روپے مقرر تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے کین سائنو کی ریٹیل قیمت مقررکرنے کی منظوری دی تھی ،جس کے بعد قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close