سیاسی باتیںنمایاں

حکومت روزگاردینےکےبجائےروزگارچھین رہی ہے

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج وزیر اعلیٰ سندھ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کے ساتھ دورہ کراچی کیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ آج میں نے دیکھا کراچی شہر میں کچرا ہے اسے اٹھانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ شہر ایم کیو ایم کے کنٹرول میں تھا اب اس شہر کو آزادی مل گئی ہے ، پی ڈی ایم کےکراچی میں جلسےکوویلکم کرتےہیں ، چاہتےہیں متحدہوکرحکومت کومشکل وقت دیں ، حکومت کوجمہوری اندازمیں گرانےکاراستہ پیپلزپارٹی نےدکھایاتھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسٹیل ملزکے10ہزارخاندانوں کاروزگارچھیناگیا ، حکومت روزگاردینےکےبجائےروزگارچھین رہی ہے ، روزگاردینےکاوعدہ کرنے والے روزگار چھین رہے ہیں ، پیپلزپارٹی متاثرین کاروزگاربحال کرانےکی کوشش کریگی ، پی ڈی ایم کی مرضی جس کےخلاف بھی جلسہ کریں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اتنےلمبےعرصےکےبعدجلسےکاسوچنااچھی بات ہے ، عوام پی ڈی ایم کاجلسہ کامیاب کرنےکیلئےتعاون کرے ، ہم عوام کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں ، عمران خان کی معاشی پالیسی کی وجہ سےمہنگائی اورغربت ہے ، کراچی میں کافی تیزی سے کام چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 16 ہزارخاندانوں سےروزگارچھیناگیا ، نوازشریف کےدورمیں بھی روزگارچھیناگیاتھا ، پارلیمنٹ میں قانون سازی کےذریعےروزگاربحال کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی اب10سال پہلےوالانہیں رہا،تبدیل ہورہاہے ، کراچی کوعالمی معیارکاشہربنائیں گے ، ہمارےپاس وسائل کی کمی ہے،وفاق حق نہیں دیتا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close