ادھر اُدھر کینمایاں

اسلامی تعلیمات کا نصاب میں شامل ہونا وقت کی عین ضرورت ہے

کراچی سندھ اسمبلی نے پہلی تا میٹرک لازمی ناظرہ قرآن کی تعلیم دینے کے بل کا منظوری کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

سندھ اسمبلی میں پہلی تا میٹرک لازمی ناظرہ قرآن کی تعلیم دینے کی منظوری کا بل ایم ایم اے کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے جمع کروایا تھا۔

سید عبدالرشید کا کہنا ہے کہ اسلامی تعلیمات کا نصاب میں شامل ہونا وقت کی عین ضرورت ہے، جس طرح مغرب ہمارے نظریات کو کھوکھلا کرنے کی کوشش کر رہا ہے ایسے اقدامات فوری کیے جائیں کہ جن کے نتیجے میں نوجوان اسلام سے جڑے رہیں، میٹرک تک جن تعلیمی اداروں میں ناظرہ قرآن کی تعلیمات نہ دی جائیں ان کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ والدین سے بھی گزارش کروں گا کے جن اسکولوں میں عصری تعلیم  کے ساتھ دینی تعلیم نہیں دی جارہی وہاں اپنے بچوں کو داخل نہ کروائیں،جب تک تعلیمی اداروں میں عملی طور پر لازمی ناظرہ قرآن کا آغاز نہیں کردیا جاتا اس وقت تک جدوجہد جاری رکھوں گا
Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close