ادھر اُدھر کینمایاں

کراچی اور حیدرآباد میں کیسز کا اس طرح بڑھنا پریشان کن ہے

 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ کراچی اور حیدرآباد میں تیزی سے کورونا کیسز بڑھنا پریشان کن ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، ڈاکٹر عذرا، سعید غنی، ناصر شاہ اور دیگر شریک ہوئے۔

وزیر صحت ڈاکٹر عذرا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.9 فیصد تک پہنچ گئی، سندھ میں کووڈ کے باعث جنوری 2021 میں 431 ، فروری میں 339 اور  مارچ میں 151 اموات ہوئی ہیں جب کہ اپریل میں اب تک 72 مریض انتقال کرگئے۔

اجلاس میں بتایاگیا کہ اس وقت کراچی میں 52 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں اور کراچی میں 531 وینٹی لیٹرز کی سہولت مختلف اسپتالوں میں موجود ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد میں کیسز کا اس طرح بڑھنا پریشان کن ہے، جب تک لوگ خود احتیاط نہیں کریں گے تو کیسز بڑھتے جائیں گے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close