Uncategorizedروشن پاکستان

قومی ادارہ صحت نے ویکسین ’پاک ویک‘ کی منظوری کیلئے ڈریپ سے رجوع کرلیا

پاکستان کی جانب سے سنگل ڈوز ویکسین “پاک ویک ” کی عوام کو لگانے کی منظوری کے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں

حکام قومی ادارہ صحت کے مطابق ویکسین کی منظوری کیلئے تمام ضروری دستاویزات ڈریپ کو جمع کروادی گئی ہیں، ڈریپ تمام مراحل کی جانچ اور ٹیسٹنگ کے بعد شہریوں کو لگانے کی منظوری دے گا۔

این آئی ایچ میں پاکستانی اور چینی ماہرین کے تعاون سے کین سائینو کے خام مال سے ’پاک ویک‘ تیار کی ہے جبکہ رواں ماہ کے آخر تک کین سائنو ویکسین کی مزید 10 لاکھ خوراکوں کا خام مال آنے کی توقع ہے۔

حکام کے مطابق آئندہ ماہ سے 30 لاکھ ماہانہ ’پاک ویک‘ ویکسین کی تیاری متوقع ہے، قومی ادارہ صحت کا ویکسین پلانٹ ماہانہ 30 لاکھ خوراکیں تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close