قومینمایاں

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز  کی تعداد 9 ہزار 461 ہوگئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے625 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 24 ہزار 084 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد  9 ہزار 461 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 7 ہزار 950 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 14 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 673 ہوگئی۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 134 ، پنجاب میں ایک لاکھ ایک ہزار 760، خیبرپختونخوا 38 ہزار 708 ، اسلام آباد میں 18 ہزار 187، بلوچستان میں 15 ہزار 704 ، آزاد کشمیر 3 ہزار 507 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 084 تعداد ہوگئی۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close