قومینمایاں

ملک بھرمیں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار077 ہوگئی

اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید ایک ہزار48 افراد کورونا وبا کا شکار ہوئے جب کہ 26 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 26 افراد جاں بحق جب کہ ایک ہزار48 افراد وائرس کا شکار ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار077 ہوگئی۔
این سی اوسی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 32 ہزار19 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ سندھ میں 2 لاکھ 53 ہزار 762، پنجاب ایک لاکھ 64 ہزار 268 کیسز، خیبرپختونخوا 69 ہزار 990، بلوچستان میں 18 ہزار 942 کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق اسلام آباد 42 ہزار 688، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 940 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 9 ہزار 487 ہوگئی۔
کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر
طی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close