قومینمایاں

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 14 ہزار 885 ہوگئی،327 جانبحق

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 14 ہزار 885 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 327 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 11 ہزار 211 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 111 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 ہزار 347 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ 5 ہزار 827 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 100 ہو گئی ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 5 ہزار 291 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 92 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 160 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 114 ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 915 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 14 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 330 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 297 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 4 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 65 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم یہاں اس وائرس سے اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close