قومینمایاں

دنیا بھر میں اموات کی تعداد 23لاکھ کے قریب

دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، کوویڈ-19 سے اب تک ہلاک افراد کی تعداد 22لاکھ 78 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

اس وقت دنیا میں کرونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 2 کروڑ 58 لاکھ 35 ہزار سے زائد ہے تاہم کيسز کی شرح ميں کمی آئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں 1لاکھ 13ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے کبکہ 3ہزار 993 مریض لقمہ اجل بنے۔

کرونا وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت اور برازیل متاثر ہوئے ہیں۔ امریکا میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 4لاکھ 61 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ اسی طرح بھارت میں مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کے باعث کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 1لاکھ 54 ہزار زائد ہوچکی ہے۔

برازیل میں کرونا کی عالمی وبا کے باعث 2لاکھ 27 ہزار افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں کرونا وائرس کے اب تک 55ہزار سے زاید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 11ہزار سے تجاوز کی چکی ہے۔

پاکستان نے چین کی بھجوائی گئی کرونا ویکسین لگانے کا آغاز کردیا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close