قومینمایاں

پاکستان میں جان لیوا کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ،تعداد 253 ہوگئی

پاکستان میں جان لیوا کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں مزید 16 افراد کے ٹیسٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد کل تعداد 253 ہوگئی ہے۔ 4افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ گئے ہیں اور 249 مریض ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 181، پنجاب میں 26، خیبر پختون خوا میں 19، بلوچستان میں 15، اسلام آباد میں 8 اور گلگت بلتستان میں 3 ہے جبکہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا ایک مریض سامنے آگیا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے ریاست میں کورونا مریض کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تفتان کے ذریعے ایران سے آئے ایک شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close