ادھر اُدھر کینمایاں

پشاور میں قائم چڑیا گھر میں 30 نئے جانوروں کا اضافہ ہوا ہے

خیبرپختونخوا کا سب سے بڑا چڑیا گھر پشاور میں موجود ہے، جہاں رواں سال 19 جانوروں کی ہلاکت ہوئی وہیں 30 جانوروں کے ہاں بچوں کی پیدائش بھی ہوئی۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق عربی ہرن کے ہاں 4، نیل گائے کے 3، بنگال ٹائیگر کے 2 اور سرخ ہرن کے ہاں 3 بچوں کی پیدائش ہوئی۔

چڑیا گھر میں بندر، بلی، گورال، چنکارہ اور پاڑہ ہرن کے بھی ہاں نئے مہمان آئے۔ انتظامیہ کے مطابق مرنے والے جانوروں کے مقابلے میں نئے جانوروں کی افزائش زیادہ ہوئی۔

ایڈمنسٹریٹر پشاور چڑیا گھر کا کہنا ہے کہ یہاں چڑیا گھر میں جانوروں کی اموات سے زیادہ بچے زیادہ پیدا ہو رہے ہیں اور ماحول سازگار ہونے کے باعث جانوروں کی افزائش بڑھ رہی ہے

چڑیا گھر میں خوبصورت جانوروں کو دیکھنے روزانہ سیکڑوں افراد سیر کیلئے آتے ہیں جو سالانہ 6 کروڑ آمدنی کا ذریعہ بنتا ہے، تاہم موجود کرونا وائرس کے باعث صورت حال کچھ مختلف ہوگئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close