شہرِ قائد کراچی آج بھی گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں        کراچی سے لاپتہ ہونیوالی تیسری لڑکی نے بھی نکاح کرلیا        گڈاپ میں سرکاری زمینوں پر قبضہ، غیرقانونی گوٹھ بنانے کا انکشاف        وفاقی حکومت کابینہ کی تشکیل کے بعد گورنرز کی تعیناتی کے لیے متحرک ہوگئی        نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافےکا نو ٹی فکیشن جاری کردیا    

ملک میں بجلی کی صورتحال سنگیں صورت اختیار کرگیا

Spread the love
ملک میں توانائی کا بحران سنگین صورتحال اختیارکرنے لگا ہے، ملک کے مختلف شہروں میں 8 سے 12 گھنٹے کے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، ذرائع پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار432 میگاواٹ پر پہنچ چکا ہے، بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 568 میگا واٹ جب کہ طلب 26 ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے برعکس بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 36 ہزار 39 میگاواٹ ہے۔ ذرائع پاورڈویژن نے بتایا کہ پن بجلی ذرائع سے 5 ہزار 302 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 963 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 12 ہزار 554 میگاواٹ ہے، ونڈ لاور پلانٹس 305 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، بیگاس پاور پلانٹس 164 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 2 ہزار 279 میگاواٹ ہے، جب کہ سولر پاور پلانٹس سے بجلی پیداوار زیرو ہے۔ ذرائع پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 10 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، ہائی لاسز والے علاقوں میں 18 گھنٹے تک بجلی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *


ISLAM



TAGS