قومینمایاں

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورنا کے مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد ریکارڈ

ملک میں کورونا سے مزید 46 افراد انتقال کرگئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 37196 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1119 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 46 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد رہی۔

ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد 21874 ہوگئی اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 45 ہزار 184 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 87   ہزار 95 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close