میرا کراچینمایاں

کراچی کے علاقے شیرشاہ میں گارمنٹس فیکٹری کی چھت گر گئی

کراچی کے علاقے شیرشاہ میں گارمنٹس فیکٹری کی چھت گر گئی، جس کے ملبے سے 2 زخمی کو نکال لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شیر شاہ میں سیمینز چورنگی کے قریب گارمنٹس فیکٹری کی چھت گرگئی جس سے عمارت زمین بوس ہوگئی، جس کے ملبے تلے متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کراچی میں ایک اور رہائشی عمارت گرگئی ۔اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ شہر قائد کے علقے لیاری میں تانگہ اسٹینڈ اور کوئلہ گودام کے قریب 2 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت کے ملبے سےایک شخص کی لاش جبکہ 5 زخمیوں کو نکال لیا گیا تاہم اب بھی ملبے تلے کئی افراد کے دب جانے کا خدشہ ہے ، جنہیں نکالنے کیلئے علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں علاقہ مکین بھی ریسکیو اہلکاروں کی مدد کر رہے ہیں جبکہ پولیس اور رینجرز کی نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close