میرا کراچینمایاں

وزیراعلیٰ سندھ نے رمضان المبارک میں پیر تا جمعرات کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رمضان المبارک میں پیر تا جمعرات صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں رمضان المبارک کے دوران کاروبار کی ایس او پیز سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سعید غنی، امتیاز شیخ، مکیش چاولہ، ناصر شاہ، مشیر مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، آئی جی پولیس مشتاق مہر، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ، کمشنر کراچی افتخار شہلوانی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میم نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ رمضان میں کاروبار پیر تا جمعرات صبح 9 سے 3 بجے تک ہوگا اور صبح 8 سےشام 5 بجے تک گروسری کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ رمضان شریف میں شام 5 بجے کے بعد لاک ڈائون ہوگا اور احترام رمضان آرڈیننس جاری رہے گا۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ پکے ہوئے کھانے کی ہوم ڈلیوری شام 5 سے 10 بجے تک ہوگی جبکہ سحری میں کوئی ہوم ڈلیوری سروس نہیں ہوگی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ محکمہ داخلہ ایک ایس او پی اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرے گا جس میں وقت بتایا جائے گا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close