میرا کراچینمایاں

محکمہ تعلیم و خواندگی سندھ نے کچھ اخبارات میں شائع کردہ اشتہار کو جعلی قرار دے دیا

محکمہ تعلیم و خواندگی حکومت سندھ نے کچھ اخبارات میں شائع کردہ اک اشتہار کو جعلی قرار دیا ہے جس میں کسی “آئی ڈی اے” کے نام نہاد ادارے نے ورلڈ بینک اور سندھ حکومت کے لوگوز استعمال کرکے ان سے اشتراک ہونے کا تاثر دیا ہے اور کچھ خالی اسامیوں پر امیدواران سے درخواستیں مطلوب کی ہیں.
اس جعلی اشتہار میں حیرت انگیز طور پر واٹس ایپ کا نمبر اور جی میل آئی ڈیز بھی دی گئیں ہیں, جس کی مکمل تحقیقات کروائی جائے گی. محکمہ تعلیم کے ترجمان سعید میمن نے کہا کہ اس قسم کا اشتہار جعلی ہے اور اس سے محکمہ تعلیم یا ورلڈ بینک کا کوئی تعلق نہیں ہے. ترجمان نے واضع کیا کہ امیدواران اس قسم کے جعلی اشتہاروں کو خاطر میں نہ لائیں. محکمہ تعلیم کی طرف سے تمام اشتہارات کی محکمے کی ویب سائیٹ, اور انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے باقاعدہ تمام ذرائع سے تشہیر کی جاتی ہے, اور آفیشل ہینڈآؤٹس بھی جاری کیے جاتے ہیں.

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close