سیاسی باتیںنمایاں

سندھ حکومت کرونا ایس او پیز کی آڑ میں شہریوں کی عزت نفس مجروح کر رہی ہے

 ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے کراچی کے مسئلے پر مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کو حدود سے تجاوز سے روکا جائے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے الزام لگایا ہے کہ سندھ حکومت کرونا ایس او پیز کی آڑ میں شہریوں کی عزت نفس مجروح کر رہی ہے، اور شہریوں کے حقوق پامال کیے جا رہے ہیں۔

ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی نے کراچی کے دو روزہ دورے پر آئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پولیس کو حدود سے تجاوز اور قانون کی دھجیاں بکھیرنے سے روکیں۔

ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کو پولیس اسٹیٹ میں تبدیل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، اراکین کا کہنا ہے کہ شب 8 بجے کے بعد کراچی کی سڑکوں پر پولیس کی لوٹ مار عروج پر ہوتی ہے، خواتین اور بزرگ شہریوں سے بھی ہتک آمیز رویہ رکھا جاتا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close