جرائمنمایاں

بیٹے نے ماں پر تشدد کرنے والی بیوی کو گرفتار کرادیا

کراچی: پولیس نے 70 سالہ ساس پر تشدد کرنے والی بہو کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق کلفٹن کے علاقے سے خاتون کو 70 سالہ بزرگ ساس پر تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور واقعے کا مقدمہ ملزمہ کے شوہر اور متاثرہ خاتون کے بیٹے کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
ملزمہ افشاں کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ اس کے ساتھ اس کی 70 سالہ بوڑھی والدہ بھی رہتی ہے، وہ جب بھی گھر واپس آتا ہے تو اپنی والدہ کے جسم پر چوٹ کے نشان دیکھتا تھا، پوچھنے پر بیوی بتاتی تھی کہ والدہ کو گرنے سے چوٹ آئی ہےشوہر نے مزید بتایا کہ میرے گھر کی نوکرانی نے ایک دن مجھے بتایا کہ میری بیوی میری ماں پر تشدد کرتی ہے اور ایک روز اپنی ماں کے کہنے پر چھری سے میری ماں کو جان سے مارنے کی کوشش بھی کررہی تھی لیکن نوکرانی نے اسے روکا
ملزمہ افشاں کے شوہر کا کہنا تھا کہ نوکرانی نے میری بیوی پر تشدد کی ویڈیو بھی چھپ چھپ کر بنائی تھی۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close