جرائمنمایاں

عزیر بلوچ کے خلاف مزید 3 مقدمات کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف مزید 3 مقدمات کا فیصلہ ظ کر لیا گیا جو 18 فروری کو سنائے جانے کا امکان ہے۔
لیاری گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ کیخلاف مقدمات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ 3 مقدمات کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا جو کہ 18 فروری کو سنائے جانے کا امکان ہے۔
عزیر بلوچ اس سے پہلے 5 مقدمات میں بری ہوچکا، ملزم کے خلاف اب بھی 52 سے زائد مقدمات زیر سماعت ہیں۔
کراچی سینٹرل جیل کے جوڈیشل کمپلیکس میں قائم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قتل کے2 مقدمات میں عزیر بلوچ کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کیا۔ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ جمعے کو فاضل جج نے متعلقہ مقدمات میں محفوظ کیا گیافیصلہ سنا دیا۔ عدالت کا اپنے حکم میں کہنا تھا کہ اگر عزیر بلوچ کسی اور کیس میں نامزد نہیں ہو تو فوری رہا کیا جائے۔ ملزم عزیر بلوچ کے خلاف تھانہ بغدادی اور کلاکوٹ میں مقدمات درج تھے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close