ادھر اُدھر کینمایاں

ملک میں پانی کا بحران مزید سنگین صورتحال اختیار کرگیا

ملک میں پانی کا بحران مزید سنگین صورتحال اختیار کرگیا ہے اور تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے۔

ارسا کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی ہے۔ اس وقت تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1400 فٹ ہے اور 14 سو فٹ سے نیچے تربیلا ڈیم کا پانی ناقابل استعمال ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 50 ہزار کیوسک اور اخراج60  ہزار کیوسک ہے۔

ارسا نے بتایا کہ اسکردو اور شمالی علاقوں میں درجہ حرارت کم ہونے سے برف پگھلنے کا عمل سست ہے۔ صوبوں کو اس صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ صوبے پانی کے استعمال میں احتیاط کریں۔ اگر صورتحال یہی رہی تو پانی کا شارٹ فال مزید بڑھ جائےگا۔

ارسا نے مزید بتایا ہے کہ ملکی دریاؤں میں گزشتہ روز کے مقابلے میں 18 ہزار 800 کیوسک پانی کم ہوا ہے۔ پانی کی کمی کا تخمینہ 17فیصد تھا جس میں اضافہ ہوسکتا ہے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close