Home Karachi کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم رہنے کا امکان

کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم رہنے کا امکان

by admin
Spread the love

کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر 11 اپریل تک موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں دن کا درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جب کہ زیریں سندھ میں درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، آج دن کا درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں عید کے دنوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان  ہے، عید کے دنوں میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتاہے جب کہ مغرب اور جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 13 اور 14 اپریل کو کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

You may also like

Leave a Comment