Home Karachi کراچی کے لیے پانی کے منصوبے کے فور پر مزید تاخیر کی گنجائش نہیں

کراچی کے لیے پانی کے منصوبے کے فور پر مزید تاخیر کی گنجائش نہیں

by admin
Spread the love

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کراچی کے لیے پانی کے منصوبے کے فور پر مزید تاخیر کی گنجائش نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کے فور پروجیکٹ پر اجلاس ہوا جس میں منصوبے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کو چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری بلدیات اور پی ڈی واپڈا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کے فور مین اسٹریم ورکس 126 ارب روپے کا پراجیکٹ ہے جو وفاقی حکومت ادا کرے گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کےفور کی تعمیر 74 ارب روپے کی ہے جس میں 80 فیصد ڈونر ادارے اور 20 فیصد سندھ حکومت دیگی، کے بی فیڈر کی لائننگ 50 فیصد وفاقی حکومت اور 50 فیصد سندھ حکومت ادا کرے گی۔ مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ کے فور مین اسٹریم کے 8 کنٹریکٹ پیکیجز ہیں، کے فور مین اسٹریم کے تحت 52.62 ارب روپے میں سے 40.36 ارب روپے جاری ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کے فور پراجیکٹ بہت تاخیر کا شکار ہو چکا، اس میں مزید تاخیر کی گنجائش نہیں، وفاقی حکومت سے کہیں گے کہ پی ایس ڈی پی سے فنڈز جاری کریں۔

You may also like

Leave a Comment