سیاسی باتیںنمایاں

ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعویٰ کرنے والوں نے سندھ کا پانی اور گیس بند کر دیا

 صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعویٰ کرنے والوں نے سندھ کا پانی اور گیس بند کر کے ہزاروں کسانوں اور مزدوروں کو بے روزگار کردیا ہے۔ایک طرف پانی، گیس اور بجلی کی بندش کر کے عوام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے دوسری جانب وفاقی حکومت نے سندھ کو ترقیاتی منصوبوں میں مکمل طور پر نظر انداز کر دیا ہے۔وفاقی حکومت کے تحت سندھ کے جاری اہم منصوبے کئی سالوں سے التوا کا شکار ہیں۔ رینی کینال ، گاج ڈیم ، جامشورو -سیوھن ہائی وے سمیت کئی اہم منصوبوں پر کئی سالوں سے کام مکمل نہیں ہو سکا رینی کینال، تھر تک پانی پہنچانے کا اہم منصوبہ ہے جس کو واپڈا نے ابھی تک سندھ حکومت یا محکمہ آبپاشی کے حوالے نہیں کیا لگتا ہے رواں مالی سال میں بھی رینی کینال مکمل کر کے سندھ حکومت کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔ گاج ڈیم کا آغاز صدر آصف علی زرداری نے کیا تھا جوکہ 2016 تک مکمل ہونا تھا لیکن ابھی تک گاج ڈیم پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کو سندھ کے منصوبوں میں کوئی دلچسپی نہیں جامشورو-سیوھن ھائی وے کی تعمیر کے لیے سندھ حکومت نے 7 ارب روپے سے زائد رقم وفاق کو منتقل کی ، لیکن وفاقی حکومت نے ہڑپ کر لی تین سال سے ہائی وے کا منصوبہ مکمل نہیں کیا جا رہا

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close