قومینمایاں

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز میں صرف تین روز باقی رہ گئے ہیں اور کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کو میچز کے لیے تیار کر لیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے باعث اس سال 20 فیصد تماشائیوں کو گراؤنڈ میں جا کر میچز دیکھنے کی اجازت دی ہے اور تمام ٹکٹس آن لائن فروخت کیے جائیں گے۔
پی ایس ایل کے ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع ہو گی اور افتتاحی میچ کے ٹکٹ کی قیمت 5000، 3000 اور 2000 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 6500 تماشائی ایک میچ دیکھ سکتے ہیں جبکہ قدافی اسٹیڈیم لاہور میں یہ گنجائش 4500 ہے۔
ایک شناختی کارڈ پر صرف ایک شخص ٹکٹ خرید سکتا ہے، بچوں کے ب فارم پر ٹکٹ کی بکنگ کروائی جاسکتی ہے۔
ٹکٹ پر شناختی کارڈ کے ساتھ کیو آر کوڈ درج ہوگا جس کو 3 مختلف مقامات پر اسکین کرواکر تماشائی اندر داخل ہوسکیں گے۔
شائقین پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ٹکٹ حاصل کرسکیں گے۔
میچ والے دن وہی شخص اسٹیڈیم داخل ہوسکے گا جس کے نام پر ٹکٹ کی بکنگ ہوگی۔
واضح رہےکہ 20فروری سے 7مارچ تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کےمیچ کھیلےجائیں گے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close