قومینمایاں

ٹِک ٹاک نے 13 سال سے کم عمر تمام صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا اعلان کردیا

ٹِک ٹاک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے اٹلی کی اتھارٹی کی جانب سے پیش کردہ سفارشات کو تسلیم کرتے ہوئے 13 سال اور اُس سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹ بلاک کرنے کی رضامندی ظاہر کردی ہے۔

کمپنی کے مطابق اٹلی میں 10 سالہ بچی کی خطرناک چلینج پورا کرنے کے چکر میں گزشتہ دنوں موت ہوئی تھی جس کے بعد اٹلی کے حکام نے بچوں کی حفاظت کے حوالے سے اقدامات  کیے۔

اس کیس کو دیکھنے والے تفتیشی افسر نے بتایا تھا کہ ہماری تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ کم عمر بچوں کی بڑی تعداد سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کررہی ہے۔

اٹلی کی ریگولیٹری اتھارٹی نے بتایا کہ ’ٹک ٹاک نے 9 فروری سے وہ اکاؤنٹ بلاک کرنے کی منظوری دے دی جن کی عمریں 13 سال یا اُس سے کم ہیں‘۔ انہوں نے بتایا کہ صارفین کی عمر کا تعین اُن کے اکاؤنٹ پر درج ہونے والی تاریخ پیدائش سے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چینی کمپنی بائٹ ڈینس کی زیر ملکیت ٹِک ٹاک موبائل ایپلیکیشن جنوبی ایشیا میں بےحد مقبول ہے مگر مغرب میں بھی اس کے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close