میرا کراچینمایاں

کراچی میں صبح سویرے فائرنگ کے نتیجے میں دو محنت کش جانبحق

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں نیپا فلائی اوور کے قریب یونیورسٹی روڈ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

عزیز بھٹی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آج صبح لگ بھگ ساڑھے 7 بجے کے بعد اردو یونیورسٹی فلائی اوور کے نیچے رپورٹ ہوا ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں یونیورسٹی روڈ کے پل کے نیچے پڑی تھیں جنہیں بعد میں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ایک شخص کی شناخت وزیر جبکہ دوسرے کی ظفر کے نام سے ہوئی ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ہلاک ہونے والا ایک شخص رکشہ ڈرائیور جبکہ دوسرا سبزی فروش ہے۔

عزیز بھٹی تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر عدیل افضال کے مطابق فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ فائرنگ کس نے اور کس وجہ سے کی؟ ان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close