میرا کراچینمایاں

کراچی میں الآصف اسکوائر کے قریب ٹرک کی ٹکر سے دو نوجوان جاں بحق

کراچی میں الآصف اسکوائر کے قریب ٹرک کی ٹکر سے پنکچر کی دکان پر کام کرنے والے 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

 ذرائع کے مطابق 15 سالہ عبدالجبار اور 16 سالہ ارباز پنکچر کی دکان پر کام کر رہے تھے کہ اسی دوران ریورس آتے ایک ٹرک نے دونوں نوجوانوں کو کچل دیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹرک کی زد میں آکر دونوں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کو کچلنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک کو تحویل میں لے لیا ہے اور واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز بھی کر دیا ہے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close