میرا کراچینمایاں

کراچی میں گرمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ،شہری پریشان

کراچی میں شدید گرمی کے ساتھ ہی بجلی کی بندش کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔

آج کراچی میں گرمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی بندش بھی جاری رہی اور مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان رہے۔

ہیٹ ویو کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بجلی کی بندش جاری رہی، اعظم ٹاؤن کی بجلی صبح 6 بجے سے معطل ہوئی اور 4 گھنٹوں بعد بحال ہوئی، گلستان جوہر بلاک 17 میں بھی صبح 8 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

 دیگر متاثرہ علاقوں میں گلشنِ اقبال، ملیر لیاقت مارکیٹ شرف آباد، عبداللہ گبول گوٹھ، اور نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں بھی بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

 دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے جب کہ علاقائی فالٹس کی درستگی کے لیے عملہ 24 گھنٹے موجود ہے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close