میرا کراچینمایاں

کے الیکٹرکا شہر کے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی کے الیکٹرک نے بھی شہر کے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

رات گئے بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا اور رات جاگ کر یا فٹ پاتھ پر سو کر گزارنا پڑی۔

بجلی کی عدم فراہمی والے علاقوں میں ناگن چورنگی، یوپی سوسائٹی، ملت ٹاؤن کے علاقے عظیم پورہ،گلفشاں سوسائٹی، گلبرگ، کھارادر، اسکیم 33، کراچی پریس کلب، کراچی ریونیو جوڈیشل سوسائٹی، ماڈل کالونی شیٹ سیون، لیاقت آباد سی ون ایریا، لانڈھی، شاہ فیصل، کورنگی اور ملیر کے مختلف حصے شامل ہیں۔

ماڈل کالونی شیٹ سیون اور لیاقت آباد سی ون ایریا میں رات 12 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل تھی جو رات گئے بحال ہوئی تھی۔

ترجمان کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا تھا کہ شہر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے۔

ذرائع کے الیکٹرک کے مطابق ہر دو گھنٹے بعد مختلف علاقوں میں بجلی بند کردی جاتی ہے، فیڈر اورلوڈ ہونے کے باعث سسٹم میں خرابی پیدا ہو جاتی ہے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close