جرائمنمایاں

کورنگی کراسنگ پرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا

 کورنگی کراسنگ کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار عارف خان کو قتل کردیا، مقتول مددگار 15 شارع فیصل پر تعینات تھا، موقع سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول بھی ملا ہے۔

رابطہ کرنے پر تفتیشی حکام نے بتایا کہ مقتول کو ریکی کے بعد ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا، وہ روزانہ اپنے گھر سے اسی وقت اور اسی راستے سے ڈیوٹی پر جاتا تھا جب کہ ملزمان جاتے ہوئے مقتول اہلکار کا بیگ بھی لے گئے، ایسا لگتا ہے کہ بیگ میں اس کا ذاتی پستول تھا تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

حکام کے مطابق چند ماہ کے دوران 4 پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے، دیگر 3 پولیس اہلکاروں کا اسلحہ بھی ملزمان اپنے ہمراہ لے گئے تھے اور ان اہلکاروں کو کورنگی، محمود آباد اور لائنز ایریا میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ عارف خان کے قتل اور پچھلی وارداتوں میں مماثلت ہے تاہم تاحال کسی بھی قاتل کو پولیس گرفتار نہیں کرسکی۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close