ادھر اُدھر کینمایاں
انٹربینک میں ڈالر 160 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا
ملک بھر میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی 25 پیسے مہنگی ہو گئی

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں چند روز کے دوران امریکی کرنسی میں اُتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے، ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے بعد ایک موقع پر امریکی ڈالر 165 روپے سے زائد کی سطح پر پہنچ گیا تھا، تاہم اسی دوران اُتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا۔
گزشتہ چند روز کے دوران ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر 160 روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔
آج ایک مرتبہ پھر انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 25 پیسے مہنگا ہو گیا ہے جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 160 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔