ادھر اُدھر کینمایاں

کراچی مویشی منڈی میں چائلڈ لیبر قانون کی دھجیاں اڑا دی گئی

کراچی سپر ہائی وے پر ایشیا کی سب سے بڑی عارضی مویشی منڈی میں چائلڈ لیبر قانون کی دھجیاں اڑا دی گئی،مویشی منڈی میں معصوم بچوں سے مشقت کا کام لیا جانے لگا ہے۔

سپر ہائی وے پر قائم عارضی مویشی منڈی میں چائلڈ لیبر اپنے عروج پر ملکی اور عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرنے میں انتظامیہ تاحال خاموش ہے،منڈی میں آنے والے بیوپاریوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے چھوٹے بچے بھی مشقت کے کام کر رہے ہیں ان سے مشقت لی جا رہی ہے چائلڈ لیبر کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہو رہی ہے ٰٰؒؒلیکن مویشی منڈی کی انتظامیہ کی اس اہم مسئلے کی طرف توجہ نہیں ہے۔

مویشی منڈی میں چھو ٹے بچے جانوروں کی دیکھ بھال اور ایک جگہ سے دوسری جگہ باندھنے میں مصروف ہے، کوئی پھیری لگاکر سموسے بیچ رہاہے،کسی نے لیموں پانی کی ریڑھی لگارکھا ہے اور بعض بچے منڈی میں جانوروں کے بھاؤ تاؤ میں مصروف نظر آتے ہیں

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close