میرا کراچینمایاں

پاک فوج کاسوک سینٹر میں قائم قرنطینہ سینٹر دورہ

پاک فوج نے سوک سینٹر کراچی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے قرنطینہ سینٹر قائم کردیا۔

اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے سوک سینٹر میں قائم کیمپ کا دورہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔

اعلیٰ سول و عسکری حکام نے مریضوں کو سہولت اور حفظان صحت کے اصولوں کی پاسداری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے یقین دلایا کہ مریضوں کی سہولت کے لئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی، کیمپ میں حفاظتی اسپرے کیا جا رہا ہے، طبی اور سیکیورٹی عملہ تعینات کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ایکسپو سینئر میں پاکستان آرمی کی جانب سے آئسولیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

قرنطینہ سینٹر میں سندھ حکومت اور آرمی کی ٹیمیں مل کر کام کر رہی ہیں، پاکستان آرمی کی روک تھام کے لیے سندھ حکومت کی مکمل معاونت کر رہی ہے۔

اسی سلسلے میں پاکستان آ رمی کی جانب سے کراچی ایئر پورٹ پر کورونا کی تشخیص کے لیے اسکریننگ کی سہولیات فراہم کرنے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close