میرا کراچینمایاں

واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ملازمین کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر آج صبح سویرے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ملازمین کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ورکرز احتجاج کے لیے صبح سویرے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچ گئے۔

مظاہرین نے چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔

واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ملازمین نے اس موقع پر مطالبہ کیا ہے کہ میڈیکل، پنشن، ایل پی آر اور دیگر فنڈز کو بحال کیا جائے۔

انہوں نے ادارے میں میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ملازمین نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ کسی ایماندار افسر کو ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کراچی تعینات کیا جائے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close