جرائمنمایاں

واٹر بورڈ اینٹی تھیفٹ سیل کا متعلقہ تھانوں اور مافیا کے گٹھ جوڑ کا انکشاف

کراچی میں واٹر بورڈ کے پانی چوری کرنے کے معاملے پر نیب نے شہر کے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز کو طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کا پانی کون چوری کررہا ہے اس بارے کی تحقیقات کے لیے نیب متحرک ہوگئی ہے۔

 نیب کی  جانب سے کراچی واٹر بورڈ کے اینٹی تھیفٹ سیل سے معلومات طلب کی گئی تھیں جس پر  واٹر بورڈ اینٹی تھیفٹ سیل نے غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور ملوث افراد کی معلومات نیب کو جمع کروائی ہیں جس میں واٹر بورڈ اینٹی تھیفٹ سیل کا متعلقہ پولیس تھانوں اور مافیا کے گٹھ جوڑ کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

واٹر بورڈ اینٹی تھیفٹ سیل کی معلومات کے بعد نیب نے شہر کے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز کو طلب کرلیا ہے۔

نیب نوٹس کے متن کے مطابق اینٹی تھیفٹ سیل کے انچارج نے پولیس پر پانی چوری میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔

نیب نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ  ایس ایس پی ایسٹ کو آج، ایس ایس پی غربی کو 28 مئی،ایس ایس پی کیماڑی کو 2  جون، ایس ایس پی ملیر کو 3 جون اور  ایس ایس پی وسطی کو 4 جون کو  طلب کیا گیا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close