قومینمایاں

مثالی وشفاف امتحانی نظام کی روایت برقرار رکھیں گے

مثالی وشفاف امتحانی نظام کی روایت برقرار رکھیں گے

مثالی وشفاف امتحانی نظام کی روایت برقرار رکھیں گے۔شرکائے امتحان کو مکمل سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔عالمی وبائی صورتحال کے باوجود ریکارڈ تعداد میں اضافہ مدارس کی بہترین خدمات کا مظہر ہے۔
(مولانا محمد حنیف جالندھری کا نگران عملہ اور ممتحنین کی نشستوں سے خطاب)

کراچی (رپورٹ بادشاہ خان) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت بیس مارچ سے شروع ھونے والے سالانہ امتحانات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،مثالی امتحان کی روایت کو برقرار رکھیں گے،وبائی مرض کی صورتحال کے باوجود نصاب کو مکمل کرنا اور شرکاء کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ مدارس دینیہ کی روشن خدمات ہیں۔امتحانی عملہ اپنی مفوضہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں اپنی توانائیاں صرف کریں،ان خیالات کا اظہار ناظم اعلی وفاق المدارس العربیہ نے دو الگ الگ نشستوں سے خطاب میں کیا،وفاق المدارس کے میڈیا کوارڈینیٹر مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق جامعہ بنوری ٹاؤن میں نگران امتحان عملہ کی تربیتی نشست ناظم صوبہ سندھ مولانا امداداللہ یوسف زئی کی صدارت میں ہوئی جس میں سو سے زائد امتحانی مراکز کے نگران اعلی اور چار سو سے زائد نگران عملہ شریک ھوا،اس نشست سے امتحان کمیٹی کے مرکزی رکن مولانا عبدالرزاق زاھد مسؤلین ومنتظمین وفاق المدارس نے شرکت کی اور خطاب کیا،،اس موقع مولانا امداد اللہ یوسف زئی نے کہا کہ ھزاروں مدارس کی سال بھر کی محنتوں کی ذمہ داری کا بوجھ ھمارے نگران عملہ پہ ہے۔اس حوالہ سے امتحانی نظم کے طے شدہ ضابطہ پہ بہترین حکمت عملی سے عمل کرنا ھی اصل کام ہے،شرکائے امتحان کو جو بھی سہولت فراہم کی جاسکے اس کا اھتمام کرنا ضروری ہے،مولانا عبدالرزاق زاھد نے کہا کہ قواعد وھدایات پہ عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،تقریب کے مہمان خصوصی وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلی مولانا محمد حنیف جالندھری نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ الحمدللہ ھر سال کی طرح اس سال بھی ھزاروں مدارس کے امتحانات میں شریک ھونے والے تقریبا سوا چار لاکھ سے زائد طلباء وطالبات میں ریکارڈ اضافہ ھونا دینی اداروں کی بہترین کارکردگی کا مظہر ہے،ھزاروں شرکاء کی تعداد میں اضافہ جہاں خوش آئند پہلو ہے وہیں ھماری ذمہ داریوں میں بھی اضافہ کردیتا ہے،وفاق المدارس کے نظام امتحان کی کئی خوبیوں میں ملک بھر میں بیک وقت ھزاروں سینٹروں میں شروع ھوکر ایک ھی وقت میں دیگر مراحل مکمل کئے جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہے الحمدللہ شعبہ تحفیظ کے امتحان کا مرحلہ بھی جاری ہے اور اس شعبہ میں دنیا بھر کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ حفاظ کا قابل فخر ملکی اعزاز بھی پاکستان کے مدارس کی مثالی خدمات کو اجاگر کرتا ہے۔میڈیا کوآرڈینیٹر وفاق المدارس مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق سالانہ امتحانات کے پرچوں کی جانچ پڑتال کا عمل اس سال چاروں صوبوں میں کرنے کا فیصلہ ھوا ہے،اس حوالہ سے صوبہ سندھ میں تقریبا چار سو مدرس علماء وممتحنین کی تقرری کی گئی ہے،ان ممتحنین کی تربیتی نشست جامعہ دارالعلوم کراچی میں ناظم صوبہ سندھ مولانا امداداللہ یوسف زئی کی صدارت میں منعقد ھوئی،جس میں تقریبا ساڑھے تین سو سے زائد ممتحنین نے شرکت کی،نشست کے مہمان خصوصی ناظم اعلیٰ وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری تھے امتحانی کمیٹی کے مرکزی اراکین مولانا عبدالرزاق زاھد اور مولانا راحت علی ھاشمی نے بھی خطاب کیا،جبکہ مولانا محمد حنیف جالندھری نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ وفاق المدارس کے امتیازی نظام کا اھم مرحلہ لاکھوں پرچوں کی مارکنگ کا شفاف عمل بھی ہے،اس سال اس مرحلہ کیلئے ملک بھر کے سترہ سو سے زائد جید مدرسین کا انتخاب کیا گیا ہے،انہوں نے ممتحنین حضرات کو وقت کی پابندی کے ساتھ نتائج کی تیاری کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس نظم میں بھی اپنی مثالی روایات کو برقرار رکھنا چیلنج ہے۔اس موقع پہ ناظم صوبہ سندھ مولانا امداداللہ یوسف زئی نے ھدایات دیتے ہوئے کہا کہ حسب سابق نظم کو برقرار رکھنے میں تمام ممتحنین کی بھی ذمہ داری ہے۔تمام سہولیات کی فراھمی کو یقینی بنایا جائے گا۔اس نشست میں مولانا راحت علی ھاشمی،مولانا طلحہ رحمانی،مولانا محمد ابراہیم سکرگاھی،مولانا عبیدالرحمن چترالی،مفتی اکرام الرحمن،مولانا الطاف الرحمن،مولانا عبدالجلیل،مولانا محمد راشد،مولانا عبیداللہ احرار اور مولانا محمد یوسف سمیت دیگر منتظمین نے بھی شرکت کی۔مولانا طلحہ رحمانی نے مزید بتایا کہ مدارس بنات میں تقریبا تین سو سے زائد خواتین عملہ کی بھی تربیتی نشست جامعہ بنوری ٹاؤن کے مدرسۃ البنات میں ھوئی اس میں بھی وفاق المدارس کے اراکین امتحانی کمیٹی نے نظم امتحان کے بہترین انعقاد پہ ھدایات دیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close